نئی دہلی، 23 جون (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال نے منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر جنوبی دہلی میں 10000 بستروں پر مشتمل کووڈ 19 کیئر یونٹ کو چلانے کے لئے ہند۔ تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی) اور فوج سے ڈاکٹروں اور نرسوں کا مطالبہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کجریوال نے شاہ کو روحانی تنظیم رادھا سوامی ست سنگ ویاس کے کیمپس میں منعقدکی جارہی یونٹ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ ذرائع نے بتایا کہ کجریوال نے کووڈ 19 کے نگہداشت یونٹ کو چلانے کے لئے ہند۔ تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی) اور فوج سے ڈاکٹروں اور نرسوں کی مانگ کی ہے۔ رادھا سوامی ستسنگ ویاس کیمپس دہلی - ہریانہ کی سرحد پر واقع ہے۔ کووڈ19 کی یہ یونٹ 1700 فٹ لمبی اور 700 فٹ چوڑی ہوگی۔ اس میں 200 وارڈ ہوں گے اور ہروارڈ میں 50 بستر ہوں گے۔ یہ عارضی کوڈ19 یونٹ شہر میں اب تک کی سب سے بڑی یونٹ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کا کام جون کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔